عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات Coronavirus J&Kمیں اضافے کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے شبانہ کرفیو نافذ کرنے پر غور Night Curfew J&Kکر رہی ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یونین ٹیریٹری میں مثبت معاملات کے پھیلائو کو روکنے کے لیے عنقریب ہی شبانہ کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا جائے گاNight Curfew J&K۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ’’وائرس کے بڑھتے پھیلائو کو روکنے کے لیے لیا گیا ہے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کورونا وائرس مثبت معاملات میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کیسز میں اضافہ ایک ایسے وقت میں ریکارڈ کیا جا رہا ہے جب کورونا کی نئی قسم، اومیکرون، نے پوری دنیا میں خوف و دہشت مچا رکھی ہے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اومیکرون سمیت کورونا وائرس سے نپٹنے کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ پچھلے چھ ماہ میں جموں و کشمیر میں آئسولیشن بیڈز کی تعداد 8000 سے بڑھا کر 20,000 کر دی گئی ہے۔