اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں کورونا کے 14 نئے پازٹیو کیسز - جموں و کشمیر

وادی کشمیر میں گذشتہ آٹھ دنوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 10 مریض موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔ ان میں سے آٹھ کی عمر پچاس برس سے زیادہ تھی

کشمیر میں کورونا کے 14 نئے پازٹیو کیسز
کشمیر میں کورونا کے 14 نئے پازٹیو کیسز

By

Published : May 23, 2020, 8:31 PM IST

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں ہر گزرتے روز کے ساتھ کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور اس طرح سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1530 ہو گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے سی ڈی ہسپتال میں 14 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 620 سیمپلز کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 14 پازٹیو آئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کے روز 450 سیمپلز وصول کر لیے گئے ہیں اور اب 200 ایسے سیمپلز ہیں جن کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

مرکزی علاقے میں مثبت معاملات کی تعداد 1503 پہنچ چُکی ہے جن میں سے 763 سرگرم معاملات ہیں۔21 کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 684 افراد شفایاب ہوئے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details