جموں وکشمیر میں آج ناول کورونا وائرس کے 490 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 64 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 20359 ہوگئی۔
آج جموں سے 143 اور کشمیر سے 297 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔
میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 128، بارہمولہ 24، کولگام 11، شوپیاں 8، اننت ناگ 21، کپواڑہ 9، پلوامہ 85، بڈگام 29، بانڈی پورہ 22، گاندربل 10، جموں 43، کٹھوعہ 11، راجوری 24، ادھم پور 24، رامبن 1، سامبا 18، پونچھ 1، کشتواڑ 1 اور ریاسی میں 20 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔
کشمیر میں سری نگر 4786 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جس کے بعد بارہمولہ 1901، کلگام 1504، شوپیان 1430، اننت ناگ 1299، پلوامہ 1480، کپواڑہ 1094، بڈگام 1277، بانڈی پورہ 733، اور گاندربل میں 411 کیسز درج کئے گئے ہیں۔
جموں صوبے میں جموں ضلع میں 1070، راجوری 670، رامبن 535، کٹھوعہ 522، ادھم پور 460، سامبا 425، ڈوڈہ 269، پونچھ 210، ریاسی 146 اور کشتواڑ میں 137 کیسز ہیں۔