جموں وکشمیر میں آج ناول کوروناوائرس کے 428 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 67 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 33075 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 624 ہو گئی ہے۔
آج جموں سے 154 اور کشمیر سے 274 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 7246 ہے۔
میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 78، بارہمولہ 9، کولگام 11، شوپیاں 6، اننت ناگ 14، کپواڑہ 25، پلوامہ 14، بڈگام 27، بانڈی پورہ 65، گاندربل 25، جموں 65، کٹھوعہ 14، راجوری 12، ادھم پور 19، رامبن 6، سامبا 15، کشتواڑ 5، ڈوڈہ میں 4 اور ریاسی میں 2 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔
کشمیر میں سری نگر 8151 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بارہمولہ میں 2649، کلگام 1850، شوپیان 1631، اننت ناگ 2102، پلوامہ 2329، کپواڑہ 1839، بڈگام 2157، بانڈی پورہ 1886 اور گاندربل میں 1207 کیسز درج کئے گئے ہیں۔
جموں صوبے میں جموں ضلع میں 2387، راجوری 832، رامبن 642، کٹھوعہ 744، ادھم پور 731، سامبا 646، ڈوڈہ 374، پونچھ 364، ریاسی 358 اور کشتواڑ میں 196 کیسز ہیں۔