سری نگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے عید گاہ علاقے میں اتوار کی سہ پہر ملی ٹینٹوں نے پولیس انسپکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اس سے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کی سہ پہر پائین شہر کے عید گاہ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی اور بھاگنے لگے جب مشتبہ ملی ٹینٹوں نے انسپکٹر مسرور احمد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پت ہوا۔
Police Officer Shot In Srinagar سرینگر کی عیدگاہ میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ، پولیس افسر زخمی، علاقے میں تلاشی آپریشن جاری
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے عید گاہ علاقے میں اتوار کی سہ پہر ملی ٹینٹوں نے پولیس انسپکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اس سے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Published : Oct 29, 2023, 5:39 PM IST
|Updated : Oct 29, 2023, 5:53 PM IST
معلوم ہوا ہے کہ آ س پاس موجود لوگوں نے زخمی پولیس آفیسر کو علاج ومعالجہ کی خاطر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور آس پاس علاقوں کومحاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پستول بردار ملی ٹینٹ نے پولیس آفیسر پر نزدیک سے گولیاں چلائیں اور بعدازاں وہاں سے راہ فرار اختیار کی۔
دریں اثنا جموں وکشمیر پولیس نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ عید گاہ سری نگر میں دہشت گردوں نے پولیس انسپکٹر مسرور احمد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملی ٹینٹوں نے پستول کا استعمال کیا۔ موصوف ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔