ریلی میں شامل مظاہرین واجب الادا رقومات کی جلد واگزاری کے نعرے بلند کر رہے تھے۔
کشمیر: ٹھیکیداروں کا احتجاج - contractor demands
ریاست جموں کشمیر کے شہر سرینگر میں آج ٹھیکیداوں کی انجمن ’’جموں کشمیر سنٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی‘‘ کے اراکین نے واجب الادا رقومات کے مطالبے کے لیے ایک احتجاجی ریلی نکالی۔
ٹھیکیداروں کا احتجاج
اس موقع پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے صدر فاروق احمد ڈار نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’جموں میں تمام ٹھیکیداروں کی رقومات واگزار کی گئی ہیں جبکہ کشمیر کے ٹھیکیداروں کو ابھی تک ایک بھی پیسہ نہیں دیا گیا۔‘‘
ڈار نے انتظامیہ کو انتباہ کیا کہ اگر بقایا رقومات کو ایک ہفتے کے اندر واگزار نہیں کیا گیا تو وہ احتجاج میں شدت لانے پر مجبور ہو جائیں گے۔