اردو

urdu

ETV Bharat / state

صارفین کو کب انصاف فراہم ہوگا!

اگست 2019 کے بعد جموں و کشمیر میں قائم صارفین فورم بند ہونے کے باعث ہزاروں صارفین کی فائلیں دھول چاٹ رہی ہیں جس سے لوگ انصاف سے محروم ہو رہے ہیں۔

صارفین کو کب انصاف فراہم ہوگا!
صارفین کو کب انصاف فراہم ہوگا!

By

Published : Mar 16, 2021, 10:49 AM IST

جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سرینگر میں قائم کنزیومر کورٹ سمیت ضلع ہیڈ کوارٹرز پر تشکیل دیے گئے تمام کنزیومر فورم بند پڑے ہیں جس کے نتیجے میں صارفین کے معاملات سے متعلق ہزاروں کیسوں کی سماعت نہیں ہو پارہی ہے، جنہوں نے انصاف کی خاطر ان فورموں میں اپنے کیس درج کئے ہیں۔

اگرچہ ان عدالتوں میں موجود عملے کو دوسری جگہوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ تاہم اب تک دائر کئے گئے معاملات کے نمٹارے سے متعلق کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کلچرل اکیڈمی میں تبدیلیاں

اگست 2019 سے پہلے مذکورہ فورموں میں مطلوبہ انفراسٹرکچر کی کمی سے ہزاروں کیسز طوالت کے شکار ہو رہے تھے لیکن اگست 2019 کے بعد اب صورتحال اس سے بھی مزید سنگین بنی ہوئی ہے۔

ایسے میں ان صارفین جنہوں نے مذکورہ فورموں میں انصاف حاصل کرنے کی خاطر کیس درج کئے ہیں، نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ ان کے التواء میں پڑے کیسوں کو دوسری عدالتوں میں منتقل کیا جائے یا ان کے نمٹارے کے لئے کوئی متبادل انتظام کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details