سرینگر:محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار نے کہا کہ وادی میں رواں ماہ کے آخر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے جبکہ دن کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔خشک موسم کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے اور سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی ہے۔cold wave in Kashmir
انہوں نے کہا کہ سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی ہے جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈجو معمول سے 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وہیں گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ درج کیا گیا۔Minus Temperature in kashmir
سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار نے کہا کہ لداخ کے قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی9.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔