وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے خطرات کے بیچ وادی کشمیر میں دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔
جموں و کشمیر میں تقریباً ایک لاکھ 6 طلبا ان امتحانات میں شرکت کریں گے، جن میں سے وادی کشمیر میں 74,465 اور جموں سرمائی زون سے 32 ہزار طلبا شامل ہی۔
وادی کشمیر میں 814 امتحان مراکز جبکہ جموں میں 331 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ جے اینڈ کے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے عہدیداروں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لیے امتحانات کے مراکز کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے دوگنی کر دی گئی ہے۔ وہیں حکام نے کورونا متاثر طلبا کو بھی مراکز سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔