سٹی سینٹر ٹریڈرس کارڈی نیشن کمیٹی نے جموں و کشمیر کے لیفٹنیننٹ گورنر منوج سنہا سے وادی کشمیر میں کورونا لاک ڈاؤن کو کھولنے کی اپیل کی ہے۔
کمیٹی کے جنرل سکریٹری فرحان کتاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کا روزگار بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجروں سے لے کر ٹرانسپورٹروں تک تاجر طبقہ بے حد متاثر ہوا ہے جس سے ان کے کنبے فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔
موصوف جنرل سکریٹری نے کہا کہ حکومت کو جملہ متعلقین اور میڈیکل ہیلتھ ماہرین کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کرکے لاک ڈاؤن کھولنے کے متعلق ایک فیصلہ لینا چاہئے۔