سرینگر:پولیس نے جمعہ کے روز ایک عدالت میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک عسکریت پسند کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا ہے۔Charge Sheet Filed Against Militant
پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک خصوصی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بڈگام پولیس نے سال رواں کے 20 جنوری کو ضلع کے چاڈورہ علاقے میں کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ایک سرگرم عسکریت پسند کو گرفتار کیا۔LeT Militant Arrested In Budgam
انہوں نے کہا کہ گرفتار عسکریت پسند کی تحویل سے ایک پستول سمیت اسلحہ و گولہ بر آمد کیا گیا۔بیان میں گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت جہانگیر احمد نائیکو ولد غلام محمد نائیکو ساکن میمندر شوپیاں کے بطور کی گئی۔