اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامہ - ائرپورٹ انتظامیہ

سرینگر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جمعرات کو اس وقت ہنگامہ ہوگیا جب بنگلہ دیش سے لوٹنے والے کشمیری طلباء اور انکے والدین نے ایئرپورٹ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

سرینگر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامہ
سرینگر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامہ

By

Published : Mar 20, 2020, 3:35 PM IST

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش میں زیر تعلیم درجنوں کشمیری طلباء سرینگر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں انکو کورونا وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاتی تدابیر کے تحت 14 دنوں کے لیے قر طینہ میں لازمی طور رکھا جانا تھا۔

لیکن طلباء اور ٹرمنل پر انکا انتظار کر رہے انکے والدین اور رشتہ داروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انکو سکریننگ کرکے گھر جانے کی اجازت دی جائے اور 14 دنوں کے قرطینہ میں نہ رکھا جائے جس کو انتظامیہ نے نامنظور کر دیا۔

سرینگر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامہ

طلباء اور انکے والدین اور ایئرپورٹ انتظامیہ کے درمیان اس بات پر ہنگامہ ہوا جس دوران وہاں تعینات سی آئی اس ایف اور پولیس اہلکاروں نے والدین پر لاٹھی چارج کیا۔

تاہم پولیس کے مطابق ہنگامے کے دوران طلباء نے ایئرپورٹ پر توڑ پھوڑ کی اور اس معاملے کی پولیس نے نوٹس لی ہے۔ پولیس کے مطابق بڈگام کے مجسٹریٹ کی مداخلت کے بعد طلباء کو لازمی قرطینہ کے لیے مخصوص مقام پر لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details