جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے مرکزی و علاقائی تحقیقاتی ایجنسیوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی تفتیشی ایجنسی، سی آئی ڈی بھی ان ایجنسیوں میں شامل ہو گئی ہے جس کو مرکزی حکومت مخالفین کو ہراساں کرنے کے لئے استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے سلسلہ وار ٹویٹس میں لکھا: 'جموں و کشمیر سی آئی ڈی نے مرکزی ایجنسیوں کی فہرست میں شمولیت اختیار کرلی ہے جو کشمیریوں کو ہراساں کرنے کے لئے کام کرتی ہیں۔ وحید پرہ کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہنے کے بعد سی آئی ڈی نے ایس آئی ٹی کے سربراہ کی جگہ لے لی کیونکہ اس نے ایجاد کردہ (فرضی) الزامات کی تشکیل میں ان کا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔'