اردو

urdu

ETV Bharat / state

’درجہ چہارم اسامیوں کے لیے نئی پالیسی کو واپس لیا جائے‘

گزشتہ ماہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں سرکاری محکموں میں درجہ چہارم اور دیگر خالی اسامیوں میں بھرتی عمل کے لیے ایک نئی پالیسی لاگو کی ہے جس کو عارضی ملازمین واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

’درجہ چہارم اسامیوں کے لیے نئی پالیسی کو واپس لیا جائے‘
’درجہ چہارم اسامیوں کے لیے نئی پالیسی کو واپس لیا جائے‘

By

Published : Jun 8, 2020, 6:23 PM IST

وادی کشمیر کے مختلف محکموں میں کام کر رہے عارضی ملازمین کا کہنا کے کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے وضع کی گئی نئی پالیسی انکے روزگار پر کاری ضرب کے مترادف ہے اور اس سے انکے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔

سنہ1994 سے جموں و کشمیر میں حکومتوں اور افسران نے مختلف محکموں میں 60 ہزار کے قریب عارضی ملازمین تعینات کئے تھے جو آج تک اپنی مستقلی کا انتظار کر رہے ہیں۔

’درجہ چہارم اسامیوں کے لیے نئی پالیسی کو واپس لیا جائے‘

سابق حکومت نے انکو خالی درجہ چہارم کی اسامیوں پر مستقل کرنے کی ایک پالیسی مرتب کی تھی جس سے انکی امیدیں بڑھ گئی تھیں، لیکن اس بیچ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے ایک نئی پالیسی لاگو کی ہے جس میں عارضی ملازمین لئے صرف پانچ نمبرات کی رعایت دی گئی ہے۔

تاہم نئی پالیسی کے تحت انہیں امتحانات میں شمولیت کرنی ہوگی جسکی یہ عارضی ملازمین سخت مخالفت کر رہے ہیں۔ عارضی ملازمین نے انتظامیہ سے اس نئی پالیسی کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ انکے مطالبات پورے نہیں کرے گی تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details