سرینگر:امور صارفین و عوامی تقسیم کاری محکمے کی انفورسمنٹ ونگ نے پائین شہر اور شہر خاص کے مختلف علاقوں میں پولٹری کے ہول سیلر کاروبار کرنے اور ان قصابوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جو کہ لوگوں سے زیادہ اور من مانی قیمتیں وصولتے تھے۔ Poultry Shops Sealed in Srinagar
پیر کے روز محکمہ نے موصولہ شکایت پر کارروائی عمل میں لاکر پولٹری کا ہول سیلر دکانوں پر چھاپہ مارکر پانچ دکانیں سر بمہر کی۔ مذکورہ پولٹری کے ہول سیلر من مانی اور زیادہ قیمتوں میں مرغ فروخت کرتے ہیں جس وجہ سے پرچون پولٹری فروخت کرنے والے اسی قیمت کے حساب فی کلو عام صارفین کو فروخت کرتے ہیں جوکہ کافی زیادہ اور محکمہ کی جانب سے متعین کی گئی ریٹ سے کافی زیادہ ہے۔