اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پیپلز الائنس کو الوداع کہنا سجاد لون کا صحیح فیصلہ' - gupkar declatation

سیف الدین سوز کا کہنا تھا کہ "لوگ ایک سیاسی جماعت کو ان کے نظریہ سے جانتے ہیں اور کوئی نہیں چاہتا کہ ان کی جماعت کا وجود ختم ہو جائے۔ سجاد نے بھی اپنی پارٹی کے حق میں یہ فیصلہ لیا ہے۔"

'پیپلز الائنس کو الوداع کہنا سجاد لون کا صحیح فیصلہ'
'پیپلز الائنس کو الوداع کہنا سجاد لون کا صحیح فیصلہ'

By

Published : Jan 25, 2021, 4:18 PM IST

سینئر کانگریس رہنما اور سابق مرکزی وزیر سیف الدین سوز نے سجاد لون کے پیپلز الائنس فار کپکار ڈکلریشن سے علیحدہ ہونے کے فیصلے کو صحیح قرار دیا ہے۔
پیر کے روز اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہر سیاسی جماعت کی ایک الگ شناخت ہوتی ہے۔ مجھے لگتا ہے سجاد نے الائنس سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ اپنی پارٹی کی شناخت کو برقرار رکھنے کے لئے لیا ہے۔ یہ بالکل صحیح قدم ہے۔"
ان کا مزید کہنا تھا کہ "لوگ ایک سیاسی جماعت کو ان کے نظریہ سے جانتے ہیں اور کوئی نہیں چاہتا کہ ان کی جماعت کا وجود ختم ہو جائے۔ سجاد نے بھی اپنی پارٹی کے حق میں یہ فیصلہ لیا ہے۔"
واضح رہے کہ رواں مہینے کی انیس تاریخ کو لون نے الائنس کے صدر فاروق عبداللہ کو خط لکھ کر علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے خط میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ضلع ترقیاتی انتخابات کے دوران پراکسی امیدوار کھڑے کیے گئے جو کسی کے بھی حق میں نہیں تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details