کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام تر سرگرمیاں بالکل ٹھپ پڑی تھیں، اس دوران لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑاتھا، لیکن اب رفتہ رفتہ حالات معمول پر آرہے ہیں، تاہم اگلر پھلوں کی منڈی میں اب دوبارہ کاروبار شروع ہوگیا ہے۔
اس خبر سے میوہ کاشتکار، بیوپاری، ڈرائیورز اور مزدور طبقے میں خوشی پائی جارہی ہے۔ ضلع شوپیان کو پوری دنیا میں بہترین سیبوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے جو سالانہ پیداوار 2.50 لاکھ میٹرک ٹن سیب پیدا کررہا ہے۔
یہاں کی پیداوار ملک کی مختلف ریاستوں میں بھیجی جاتی ہے جس کی قیمت مارکیٹ میں بہت اچھی ہے۔ضلع شوپیان میں آج ناشپاتی، اٹلی سیب اور کولو سیب ملک کی دیگر ریاستوں میں بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔جسکی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے آرہامہ شوپیان میں واقع پرانی فروٹ منڈی کو منتقل کرکے میگا فروٹ منڈی اگلر شوپیان میں کاروبار شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔