گرمائی دارالحکومت سرینگر کے کنی پورہ کے مسلم آباد علاقے میں دوران شب نقب زنوں نے دو رہائشی مکانوں میں نقب لگا کر لاکھوں روپیے کی مالیت کے زیوارت اڑا لئے۔ دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کنی پورہ کے مسلم آباد علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شاب نقب زنوں نے نذیر احمد قاضی اور ان کے ایک اور رشتہ دار غلام احمد زرگر کے رہائشی مکانوں میں نقب لگائی اور لاکھوں روپیے کی مالیت کے زیورات، ایک لیپ ٹاپ اور نقدی رقم اڑا لئے۔