سرینگر: جموں و کشمیراپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے بدھ کے روز کہا ہے کہ جموں وکشمیر کی عوام نے تقسیم کرنے والی سیاست کو مسترد کر دیا ہے جوکہ سات دہائیوں سے اُن کے مشکلات کی وجہ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی لوگوں کے جذبات سے کھیلے بغیر یکساں ترقی کی وعدہ بند ہے۔Altaf Bukhari On Kashmiri Politics
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ روایتی سیاسی جماعتوں کا شکار رہے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ تقسیم کرنے والے سیاست کی اور جذباتی نعرے بازے کی۔ لوگوں نے نفرت اور تقسیم کرنے والی سیاست کو مسترد کر کے اب ترقی کی سیاست کو تسلیم کر لیا ہے۔ اپنی پارٹی لوگوں سے صرف اسی چیز کا وعدہ کرتی ہیں جوکہ قابل حصول ہے۔
الطاف بخاری نے کہا کہ ان کی پارٹی کا واحد مقصد لوگوں کو گمراہ کر کے اُن کی حمایت حاصل کرنا نہیں۔اپنی پارٹی کا ماننا ہے کہ جموں اور کشمیر خطوں کے مسائل یکساں ہیں اور اُن کا ازالہ بھی برابر ہونا چاہئے اور ترقی و روزگار میں دونوں کے ساتھ مساوات سے کام لیا جائے۔ بے روزگاری مسئلہ جس میں پچھلے چند سالوں سے حد درجہ اضافہ ہوا ہے کو وقت ضائع کیے بغیر حل کرنے کی ضرورت ہے۔Altaf Bukhari On Unemployment in jk