اردو

urdu

ETV Bharat / state

BSF Kills Pakistani Intruder in Arnia Sector جموں اور سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک در انداز ہلاک، ایک گرفتار - Pakistani Intruder

جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد پر الگ الگ واقعات میں ایک پاکستانی در انداز ہلاک ہوا ہےجب کہ ایک دیگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ BSF Kills Pakistani Intruder in Arnia Sector

بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی در انداز ہلاک، ایک گرفتار
بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی در انداز ہلاک، ایک گرفتار

By

Published : Nov 22, 2022, 9:01 AM IST

Updated : Nov 22, 2022, 2:02 PM IST

جموں: فوج نے جموں کے ارینہ سیکٹر اور سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں در اندازی کی دو الگ الگ کوششوں کو ناکام بنا کر ایک در انداز کو ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اہلکاروں نے منگل کی علی الصبح ایک پاکستانی در انداز کو فینس کی طرف جارحانہ انداز میں آتے ہوئے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے در انداز کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن اس نے کوئی توجہ نہیں کی اور آگے بڑھتا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ جوانوں نے کوئی دوسرا متبادل راستہ دستیاب نہ ہونے کی صورت میں اس پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔ BSF kills Pakistani intruder in Arnia Sector

ترجمان نے بتایا کہ در اندازی کے دوسرے ایک واقعہ میں سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اہلکاروں نے فینس پار کرنے کے دوران ایک در انداز کو گرفتار کیا اور در انداز کو گیٹ کھول کے بھارت کی طرف لایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ کی تحویل سے کوئی قابل اعتراض شئے بر آمد نہیں ہوئی ہے۔ دونوں علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :Poonch LOC Infiltration Press Conference پونچھ دراندازی میں بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد، بریگیڈیئر راجیش بشت

Last Updated : Nov 22, 2022, 2:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details