اردو

urdu

ETV Bharat / state

کلیات احد زرگر کی رسم رونمائی انجام دی گئی - jammu and kashmir

کلیات کے دوسرے ایڈیشن کو منظر عام پر لائے جانے کو شعراء حضرات نے ایک بہتر پہل قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی پہل سے احد زرگر کا کلام ہر شخص تک بہ آسانی پہنچ سکتا ہے جو ان کی شاعری سے مکمل طور آشنا نہیں ہے۔

book release on qulyat-e -Ahad zargar held at srinagar
کلیات احد زرگر کی رسم رونمائی انجام دی گئی

By

Published : Aug 18, 2020, 9:05 PM IST

کشمیر بک پروموشن ٹرسٹ نے میزان پبلیکیشن کے اشتراک سے آج سرینگر میں وادی کشمیر کے مشہور و معروف صوفی شاعر احد زرگر کی شاعری پر منبی کلیات احد زرگر کی رسم رونمائی انجام دی۔ احد زرگر کی یہ دوسری کلیات 580 صفحات پر مشتمل ہے۔

کلیات احد زرگر کی رسم رونمائی انجام دی گئی
کلیات احد زرگر کے دوسرے ایڈیشن کی رسم اجراء کے حوالے سے بک پروموشن ٹرسٹ نے احد زرگر فونڈیشن کے تعاون سے سرینگر کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں یہاں کے نامور شعراء حضرات نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت شاعر اور ادیب رفیق راز نے انجام دی جبکہ استقبالیہ وحشی سعید نے پیش کیا۔افسانہ نگار نور شاہ، احد زدگر کے فرزند خورشید احمد زرگر اور مولانا شوکت حسین کینگ بطور مہمان زی وقار کے طور ادبی تقریب میں شریک رہے۔اس کے علاوہ پروفیسر مجروح رشید، زبیر قریشی اور سہیل سالم بھی تقریب میں موجود تھے۔اس موقعے پر کشمیر کے اعلیٰ پایہ صوفی شاعر احمد زرگر کی شاعری کے چند گوشو کو اجاگر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رسول میر کے کلام سے نسل نو نابلد کیوں ہے؟

کلیات کے دوسرے ایڈیشین کو منظر عام پر لائے جانے کو شعراء حضرات نے ایک بہتر پہل قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی پہل سے احد زرگر کا کلام ہر شخص تک بہ آسانی پہنچ سکتا ہے جو ان کی شاعری سے مکمل طور آشنا نہیں ہے۔
کلیات کے نئے ایڈیشن کو ان کے فرزند خورشید احمد زرگر نے ترتیب دیا ہے۔ اس ایڈیشن کو منظر عام پر لانے کے تعلق سے خورشید احمد زرگر کا کہنا ہے کہ کلیات کے پہلے ایڈیشن کو تربیت دینے کے دوران احد زرگر کے اشعار کے کئی الفاظ صحیح نہیں لکھے گئے تھے۔ اور جو اس میں غلطیاں تھیں ان کو نئے ایڈیشن میں دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
احمد زرگر کی اس کلیات کو میزان پبلکیشن نے جدید اور خوبصورت طریقے سے پرنٹ کیا ہے۔ اور اگر اس کلیات کا پرانے ایڈیشن سے موازنہ کیا جائے تو فرق واضح دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کوروناوائرس کے بیچ یہ پہلی ادبی تقریب ہے جس کا انعقاد کووڈ کے تمام رہنما خطوط کو مدنظر رکھ کر عمل میں لایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details