سابق وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش پر سرینگر کے بی جے پی دفتر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
سرینگر میں منایا گیا اٹل بہاری واجپائی کا یوم پیدائش - تصویر پر گلباری
سابق وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قد آور لیڈر اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش پر انکی سیاستی خدمات کو یاد کیا گیا۔
سرینگر میں منایا گیا اٹل بہاری واجپائی کا یوم پیدائش
اس موقع پر آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کی سیاسی خدمات اور بالغ نظری کو یاد کرتے ہوئے انکی تصویر پر گلباری کی گئی۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بھاجپا لیڈران نے واجپائی کی جانب سے ’’کشمیریت، جمہوریت اور انسانیت‘‘ کے نظرئے پر کام کرنے اور اسے منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔