اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کا 'اردو' میں انتخابی منشورجاری، 70 ہزار نوکریوں کا وعدہ - بھارتیہ جنتا پارٹی

وبودھ گپتا نے نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا: 'بی جے پی جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے اندر 70 ہزار نوجوانوں کو روزگار دینے والی ہے۔ ان 70 ہزار میں سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 15 ہزار نوکریوں کے لئے بھرتی عمل شروع کر دیا ہے'۔

بی جے پی کا 'اردو' میں انتخابی منشور، 70 ہزار نوکریوں کا وعدہ
بی جے پی کا 'اردو' میں انتخابی منشور، 70 ہزار نوکریوں کا وعدہ

By

Published : Nov 29, 2020, 8:02 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر میں 70 ہزار نوجوانوں کو نوکریاں دے گی۔ یہ بات بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اور کشمیر امور کے انچارج وبودھ گپتا نے اتوار کو ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں پارٹی کے انتخابی منشور کو جاری کرتے ہوئے کہی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بی جے پی نے انتخابی منشور میں جس زبان کا استعمال کیا ہے وہ 'اردو' ہے۔ انتخابی منشور جاری کرنے کی تقریب میں مقامی پارٹی رہنما صوفی یوسف اور درخشان اندرابی بھی موجود تھے۔

بی جے پی کا 'اردو' میں انتخابی منشور، 70 ہزار نوکریوں کا وعدہ

وبودھ گپتا نے نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا: 'بی جے پی جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے اندر 70 ہزار نوجوانوں کو روزگار دینے والی ہے۔ ان 70 ہزار میں سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 15 ہزار نوکریوں کے لئے بھرتی عمل شروع کر دیا ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'عارضی ملازمین کی نوکریاں مستقل کی جائیں گی۔ یہ بھی بی جے پی کا ان ملازمین سے وعدہ ہے'۔

بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ ان کی جماعت نے کشمیر کو امن کے راستے پر لانے کی قسم کھائی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'کشمیر کو پتھر بازوں سے آزادی دلانی ہے۔ ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ کشمیر کو تباہی سے دور رکھنا ہے۔ کشمیر کے اندر سیاحت نامی خزانہ ہے۔ ہماری جماعت اس کو فروغ دے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details