اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP in Kashmir محبوبہ مفتی نے ستیہ پال ملک کا سہارا لیکر بھاجپا کو بنایا نشانہ - ستیہ پال ملک کے ویڈیو انٹریو

سابق گورنر ستیہ پال ملک کے ویڈیو انٹرویو کا سہارا لیکر جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا: ’’لوک سبھا انتخابات میں شکست کے تصور سے دلبرداشتہ اور بوکھلاہٹ کا شکار بی جے پی تشدد کا راستہ اختیار کر سکتی ہے اور ملک میں بعینہ یہ سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ محبوبہ کا یہ ٹویٹ مہاراشتر میں ایک ریلوے حفاظتی اہلکار کے مسلم مسافروں کو چن چن کر قتل کرنے اور گروگرام میں مسجد کے امام کو ہلاک کرنے اور مسجد میں آگ لگانے کے پس منظر میں سامنے اایا ہے۔ Mehbooba mufti on satya pal malik interview

a
a

By

Published : Aug 1, 2023, 2:21 PM IST

Updated : Aug 1, 2023, 5:27 PM IST

سرینگر : جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حکمران جماعت بھاتیہ جنتا پارٹی کا اصل ایجنڈا ’’سب کا وناش‘‘ یعنی سب کی تباہی ہے اور اب ایسا لگ رہا ہے کہ اقتدار میں رہنے کیلئے اس ایجنڈے پر عملدرآمد شروع ہوا ہے۔

محبوبہ مفتی نے یہ بات ایک ٹویٹر پیغام میں کہی جس میں انہوں نے جموں و کشمیر کے ایک سابق گورنر ستیہ پال ملک کا ایک مختصر ویڈیو منسلک کیا ہے۔ محبوبہ نے لکھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ستیہ پال ملک کا یہ حالیہ دعویٰ صحیح ثابت ہورہا ہے کہ بھاجپا کو 2024 کے انتخابات میں اپنی شکست کا اندازہ ہونے لگا ہے اور اب یہ ممکن ہے کہ بعض خطرناک اقدامات اٹھا سکتی ہے۔

محبوبہ کا یہ ٹویٹ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب وسطی ہند کی ریاست مہاراشٹرا میں ایک ریلوے پولیس کے اہلکار نے اپنے ہی ایک سینئر ساتھی کو ہلاک کرنے کے بعد ٹرین میں سفر کررہے تین افراد کو ہلاک کردیا۔ یہ تینوں مسافر مسلمان تھے۔ اس اہلکار نے، جسے بعد میں فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، مسافروں کو ہلاک کرنے کے بعد کہا کہ ملک میں صرف مودی اور یوگی کا نام لینے والون کو ہی زندہ رہنے کا حق ہے۔ اس اہلکار کا تعلق اتر پردیش کے ہاتھرس علاقے سے ہے اور وہ حال ہی میں چھٹیاں گزار کر واپس ڈیوٹی پر آگیا تھا۔

مزید پڑھیں:Satyapal Malik Slams Modi Government ملک جل رہا ہے اور ملک کے وزیراعظم امریکہ کے دورہ پر ہیں، ستیہ پال ملک

محبوبہ نے ٹویٹ کے ساتھ ستیہ پال کا جو بیان منسلک کیا ہے اس میں سابق گورنر نے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی خصوصاً وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو انٹرویو میں ستیہ پال ملک کہتے ہیں: ’’انتخابات میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے اور اپنی ہی پارٹی (یعنی بی جے پی) کے لوگ ہی اُسے (نریندر مودی) کو (عہدے سے) ہٹا سکتے ہیں۔ مجھے ڈر ہے کہ (اس سب سے بچنے کے لیے) وہی کوئی خرافات نہ کر دیں، رام مندر پر حملہ یا کسی لیڈر کو قتل نہ کروا دیں۔ جو پلوامہ (حملہ) کرا سکتا ہے وہ ایسا کچھ بھی کرنے کا پوری طرح سے اہل ہے۔‘‘ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ستیہ پال ملک نے پلوامہ حملہ ، جس میں سی آر پی ایف کے 40 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے تھے، کے لیے راست نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Satyapal Malik Interview یوگی آدتیہ ناتھ کا وزیر اعظم بننا ملک کیلئے افسوسناک ہوگا، ستیہ پال ملک

Last Updated : Aug 1, 2023, 5:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details