سرینگر:جموں کشمیر پردیش کانگرس کمیٹی کے صدر وقار رسول نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کشمیری پنڈتوں کو تیس سال سے سیاسی اغراض کے لیے استعمال کیا اور اب اقتدار میں آکر کشمیری پنڈتوں کو یہاں تحفظ دینے میں ناکام ہوئے ہے۔vikar Rasool wani on Pandit Migration in JK
Congress Slams BJP Govt بی جے پی حکومت کشمیری پنڈتوں کو تحفظ دینے میں ناکام، کانگرس
جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ یہاں آئے روز ڈیلی ویجر، آنگن واڈی ورکراس اور دیگر ملازمین سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کشمیر میں مرکزی سرکاری ناکام ہوئی ہے۔vikar Rasool wani on unemployment in JK
مزید پڑھیں:Omar Abdullah On JK Situation اگر حالات سازگار ہیں تو کشمیری پنڈت کیوں بھاگ رہے ہیں، عمر عبداللہ
وقار رسول نے مزید کہا کہ بی جے پی نے سنہ 2014 میں انتخابی مہم میں وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر سال دو لاکھ نوکریاں دے گے اور آج آٹھ سال ہوگئے ہیں انہوں نے دو سو نوکریاں بھی فراہم نہیں کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اندھرا گاندھی کے اقتدار میں ملک نے تعمیر و ترقی کی تھی لیکن پچھلے آٹھ برسوں سے ملک خسارے میں جارہا ہے اور محض فرقہ وارانہ فسادات اور منافرت بڑھ رہی ہے۔