اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Celebrates Accession day لوگوں کو یوم الحاق کی تاریخی اہمیت کے متعلق آگاہ کیا جائے، ڈاکٹر درخشاں اندرابی - یوم الحاق تقاریب

یوم الحاق کے موقع پر جمعرات کو بی جے پی نے سرینگر کے جواہرنگر علاقے میں واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر پرایک تقریب منعقد کی۔ تقریب میں اقلیتی مورچہ، یوا مورچہ، کسان مورچہ اور ایس ٹی مورچہ کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

bjp-celebrates-accession-day-in-srinagar-party-headquarter
بی جے پی نے کشمیر میں یوم الحاق منایا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 10:01 PM IST

بی جے پی نے کشمیر میں یوم الحاق منایا

سرینگر:جموں و کشمیر کی گرمائی راجدہانی سرینگر میں جمعرات کے روز یوم الحاق کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جواہرنگر میں واقع اپنے ہیڈکوارٹر میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب میں سینکڑوں بی جے پی کارکنان نے شرکت کی۔

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن اور بی جے پی لیڈر ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ ہے کہ وہ لوگوں کو اس دن کی تاریخی اہمیت کے بارے میں آگاہ کریں جس دن سال 1947 میں جموں وکشمیر نے با ضابطہ طور پر ہندوستان کے ساتھ الحاق کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ '26 اکتوبر 1947 کو اس وقت کے مہاراجہ ہری سنگھ نے الحاق دستاویز پر دستخط کئے تھے جو ایک یادگار قدم تھا جس کی توثیق شیخ محمد عبداللہ نے کی تھی اور جس نے ریاست جموں و کشمیر کو باضابطہ طور پر ہندوستان کے اتحاد میں ضم کیا تھا'۔
ڈاکٹر اندرابی نے مہاراجہ ہری سنگھ کے الحاق دستاویز پر دستخط کرنے کو ایک جرت مند اور دانشمند قدم قرار دیتے ہوئے کہا: 'اس فیصلے کی بدولت ہی جموں وکشمیر کے لوگوں کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا اٹوٹ انگ ہونے پر فخر حاصل ہے'۔بی جے پی کے ایک بیان کے مطابق موصوفہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کا ہندوستان کے ساتھ الحاق مکمل اور حتمی تھا۔

مزید پڑھیں:


انہوں نے لوگوں سے تاکید کی کہ وہ الحاق کے بعد خطے میں ہونے والی ترقی پر فخر کریں اور اس بات کا شکر ادا کریں کہ جموں و کشمیر بھارت کا ایک اٹوٹ انگ ہے۔ان کا زور دے کا کہنا تھا کہ اس دن کو ایک تہوار کی طرح جوش و خروش سے منایا جانا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details