اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rajouri Civilian Killing راجوری ہلاکتوں کا قصووار پاکستان، بی جے پی - Bjp On Bharat Jadoo Yatra in Kashmir

ضلع راجوری میں نامعلوم بندوق برداروں نے اتوار کی شام تین رہائشی مکانات میں اندھا دھند فائرنگ کی جس میں چار افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں آج اسی علاقہ میں مشتبہ دھماکہ ہوا۔ یہ دھماکہ گزشتہ کل فائرنگ کے واقعہ کے متاثرین کے گھر کے قریب ہوا۔ اس دھماکہ میں ایک بچہ سمیت تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ Rajouri Civilian Killing Intro

بی جے پی ترجمان،ابھیجیت جسروٹیا
بی جے پی ترجمان،ابھیجیت جسروٹیا

By

Published : Jan 2, 2023, 3:35 PM IST

Updated : Jan 2, 2023, 10:29 PM IST

راجوری ہلاکتوں کا قصووار پاکستان، بی جے پی

سرینگر:جموں صوبہ کے ضلع راجوری میں عام شہریوں کی ہلاکت پر پاکستان کو قصووار ٹھہرا کر بی جے پی نے کہا کہ یہ ہلاکتیں افسوسناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس کا جواب دہ بنایا جائے گا۔ bjp blames pakistan for Rajouri-killings

بی جے پی کے ترجمان ابھیجیت جسروٹیا نے سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو افراد ان ہلاکتوں میں ملوث ہیں ان کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سختی سے کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ہمسایہ ملک ہونے کے برعکس بھی ایسی حرکرتیں کر رہا ہے جن سے عام شہریوں کی جانیں چلی جاتی ہے۔ Bjp reaction On Rajouri Killing

مزید پڑھیں:

Protest in Rajouri راجوری میں شہریوں کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرہ

Explosion In Rajouri راجوری میں مشتبہ دھماکہ، بچہ اور خاتون کی موت، تین زخمی

یاد رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم بندوق برداروں نے راجوری کے ڈھنگری گاؤں میں گھروں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار عام شہری ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں آج ڈانگری گاؤں میں مشتبہ دھماکہ ہوا، یہ دھماکہ گزشتہ کل فائرنگ کے واقعہ کے متاثرین کے گھر کے قریب ہوا۔ اس دھماکہ میں ایک بچہ سمیت ایک 40 سالہ خاتون کی موت ہوگئی ہے جبکہ تین دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔Civilian Killed in Rajouri

ان واقعات کے بعد راجوری میں صورتحال تشویشناک بنی ہے اور ضلع میں بند کی کال بھی دی گئی ہے جبکہ عام شہری و سیاسی جماعتیں نے عام شہروں کی ہلاکت پر احتجاج کیا ہے۔Protest In Rajouri

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا پر بی جے پی کے ترجمان نے بتایا کہ راہل گاندھی جس ملک کو جوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں جس ملک کو ان کے دادا جواہر لعل نہرو نے توڑنے کی کوشش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے راہل گاندھی ان سوالوں کا جواب دے جس میں کانگرس نے ملک کو بالخصوص کشمیر کو ٹوٹنے کی کوشش کی تھی۔ Bjp On Bharat Jadoo Yatra in Kashmir

واضح رہے کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا جموں کشمیر میں جنوری کے اوخر میں کھٹوعہ ضلع سے شروع ہوگی اور سرینگر میں اختتام پزیر ہوگی۔ کانگرس پارٹی اس یاترا کو دھوم دھام سے منعقد کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے جبکہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور دیگر سیکولر لیڈران اس یاترا میں شامل ہوں گے۔Bharat Jadoo Yatra in Kashmir

یہ بھی پڑھیں:Political leaders condemn Rajouri Attack ایل جی، محبوبہ مفتی سمیت دیگر رہنماؤں نے راجوری حملہ کی مذمت کی

Last Updated : Jan 2, 2023, 10:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details