اردو

urdu

ETV Bharat / state

غریبی اور بیماری، ستم بالائے ستم

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل مینڈھر کے وارڈ نمبر 2 کے رہائشی بھارت بھوشن نے لوگوں اور انتظامیہ سے اپنے علاج کے لیے مدد کی درخواست کی ہے۔

غریبی اور بیماری، ستم بالائے ستم
غریبی اور بیماری، ستم بالائے ستم

By

Published : Jul 16, 2020, 7:57 PM IST

بھارت بھوشن پچھلے 5 برسوں سے علیل ہیں، ان کے دونوں پیر میں انفیکشن ہے۔ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنا علاج نہیں کرا پا رہے ہیں، اس سے قبل ان کا جو علاج ہوا وہ لوگوں سے قرض لے کر کیا گیا تھا، لیکن فی الحال ان کے بیٹے نے بتایا کہ دن بہ دن ہماری حالت بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے۔

غریبی اور بیماری، ستم بالائے ستم

بھارت بھوشن کے بیٹے نے بتایا کہ 'ہمارے پاس 'ایوشمان بھارت' کا کارڈ بھی نہیں ہے، اگر وہ ہمارے پاس ہوتا تو ہمیں کچھ راحت ملتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ' ایوشمان بھارت کارڈ ہم غریبوں کے بجائے امیروں کے بنے ہوئے ہیں، انہوں نے پونچھ ڈیولپمنٹ کمشنر راہل یادو سے مدد کی درخواست کی ہے۔

اس تعلق سے مینڈھر بلاک کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرویز خان نے بتایا کہ 'سنہ 2011 میں جو 'ایوشمان بھارت' کا سروے ہوا تھا اس میں ان کا نام نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:

کلبھوشن جادھو کو دوسری بار قونصلر ایکسیس


انہوں نے مزید کہا کہ 'اس تعلق سے میں نے اعلی عہدیداروں کو آگاہ کیا ہے، فی الحال کورونا وائرس وبا کے پیش نظر سب کچھ رک گیا ہے، جلد ہی دوبارہ سروے میں ان لوگوں کا نام کا اندراج کیا جا ئے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details