سرینگر:شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع سے تعلق رکھنے والے گلوکار بابر مدثر اپنی گلوکاری اور مدھر آواز کی وجہ سوشل میڈیا پر خوب نام کما رہے ہیں ۔27 سالہ بابر کے کشمیری فوک، ہندی نغے اور ریپ گانے نہ صرف ملک بلکہ دیگر ممالک میں بھی کافی پسند کیے جاتے ہیں۔ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے بابر مدثر سے فون پر بات چیت کی اور ان کے اب تک کے سفر کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔
باہر مدثر کے اکثر نغمے وائرل ہورہے ہیں اور یہ اب ملک کی مختلف حصوں میں کنسیٹز میں بھی اپنی گلوکاری کا جادو بکھیر چکے ہیں اور حال ہی میں مدثر نے کولکتہ میں ایک میوزیکل شو میں اپنی مدھر آواز سے سب کو ہش ہش کرنے پر مجبور کیا۔اس دوران ملک کی نامور گلوکارہ اوشا اوتھپ نے بابر مدثر کے گاہکی کی بے حد تعریف کی بلکہ انہیں ملک کے کئی نامی گرامی گلوکاروں سے بھی ملاقات کرائی۔
بابر مدثر فوک یا رہپ گانے میں جیتنے مشہور ہورہے ہیں وہیں پرفارمز کے دوران اپنے پہناوے کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں کیونکہ یہ اپنی فنی مظاہرے کے دوران لباس کے ذریعے اپنے کشمیری کلچرل کی خوب تشہیر کرتے ہیں۔کشمیری فیرن، ٹوپی اور گھاس سے بنی چپل ان کے لباس کا خاصا ہوتا ہے۔میڈ کے نام سے بابر کا ایک میوزیکل بینڈ بھی چلاتے ہیں جس سے یہ مستحق اور غریب لوگوں کی مالی مدد بھی کرتے ہیں۔
Baabarr Mudacer Interview بابر مدثر اپنی مدھر آواز اور گلوکاری سے سوشل میڈیا پر خوب کما رہے ہیں نام
ستائیس سالہ بابر مدثر کے کشمیری فوک، ہندی نغے اور ریپ گانے نہ صرف ملک بلکہ دیگر ممالک میں بھی کافی پسند کیے جاتے ہیں۔
Published : Sep 15, 2023, 9:25 PM IST
مزید پڑھیں:Interview with Jannatul Ferdous Peya بنگلہ دیشی حسینہ جنت الفردوس پیا سے خصوصی گفتگو
بابر کی کہانی جددجہد سے بھری ہوئی ہے،لیکن اپنے سنگیت کے سفر میں انہوں نے کبھی بھی مشکلات کو اڑے آنے نہیں دیا۔مالی مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود بھی بابر نے موسیقار بننے کے اپنے خواب کو کبھی ترک نہیں کیا۔ انہوں نے پڑھائی چھوڑنے کے بعد 2012 میں بطور ریپر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ابتدائی طور اگرچہ انہیں معاشرے کی طرف سے کافی تنقید اور مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن بابر مدثر ہمت اور حوصلے سے کام کرتے رہے۔بابر مدثر کو بچپن سے ہی موسیقی کا گہرا جنون رہا ہے اور یہ چھوٹی عمر سےگاتے اور موسیقی کے آلات بجانے کا شوق رکھتے تھے۔