اردو

urdu

ETV Bharat / state

Avalanche Warning Issued جموں و کشمیر کے آٹھ اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری - کشمیر میں موسلادھار بارشیں

جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر آٹھ اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ حکام نے پہاڑی علاقے میں رہائش پذیر لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔

avalanche-warning-issued-for-eight-districts-in-jk
موں و کشمیر کے آٹھ اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی واررنگ جاری

By

Published : Apr 20, 2023, 8:35 PM IST

Updated : Apr 21, 2023, 1:00 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر جموں وکشمیر کے آٹھ اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔حکام کے مطابق 2400 سے 3200میٹر کی بلندی والے علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں تک کم خطرے کی سطح کے ساتھ برفانی تودہ گرنے کا اندیشہ ہے۔ ان علاقوں میں ڈوڈہ ، کشتواڑ ،پونچھ، رامبن، بارہمولہ ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ اضلاع شامل ہے۔

ڈی ایم اے کے مطابق گاندربل ضلع میں 2800 میٹر کی بلندی والے علاقوں میں درمیانے درجے کے برفانی تودے گرنے کا امکان ہے۔ حکام نے پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں جانے سے احتراز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات لاحق رہتے ہیں۔

بتادیں کہ اتوار اور پیر کے روز سرینگر لیہہ قومی شاہراہ پر برفانی تودے کی زد میں متعدد ٹرکیں آئے تھی۔ اس دوران بی آر او ، جموں و کشمیر انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیوروں کو بچا لیا گیا

واضح رہے کہ 28 مارچ کو سنتھن ٹاپ شاہراہ پر ایک برفانی تودا گر آیا، اس برفانی تودے کی زد میں ایک جے سی بی آپریٹر ہلاک ہوگیا ہے۔بتادیں کہ اس سے پہلے17 فروری کو سرحدی ضلع کپواڑہ کے مژھل علاقہ میں برفانی تودا گر آیا تھا۔ اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین لوگوں کو بچا لیا گیا۔ اس سے قبل 10 فروری کو سرحدی علاقہ گریز کے ماز گنڈ بالا علاقے میں برفانی تودا گر آیا تھا۔ اس برفانی تودے کی زد میں ایک خاتون اور ایک دوشیزہ آئی تھی، تاہم مقامی لوگوں نے فوری طور بچاؤ آپریشن شروع کرکے دونوں کو زندہ بچالیا تھا۔

مزید پڑھیں:Avalanche Warning پانچ اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

وہیں مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں یکم فروری کو برفانی تودا گرا تھا۔ اس برفاتی تودے میں پولینڈ کے دو سیاح ہلاک ہوئے تھے۔ ریسکیو آپریشن کے ذریعے 19سیاحوں اور دو مقامی گائیڈز کو بچالیا تھا۔امسال 12جنوری کو سونہ مرگ میں ایک برفانی تودا گرا آیا تھا اس حادثہ میں ایک نجی کمپنی میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ کے دو مزدور سندیپ سنگھ اور بال کرشن ہلاک ہوئے تھے۔

Last Updated : Apr 21, 2023, 1:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details