جموں و کشمیر میں حالیہ برفباری کے پیش نظر جموں کشمیر انتظامیہ نے دس اضلاع میں آنے والے چوبیس گھنٹوں میں برفانی تودے گرنے سے متعلق لوگوں سے خبردار کیا ہے۔
جموں کشمیر اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ایک سرکورلر جاری کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر کے اننت ناگ، بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل، کلگام، کپواڑہ اور جموں صوبے کے ڈوڈہ، رامبن اور کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں برفباری تودے گرنے کا اندیشہ ہے۔
Avalanche Alert خطہ کے دس اضلاع میں برفانی تودے کے متعلق الرٹ - جموں کشمیر اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی
جموں و کشمیر کے دس اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے سے متعلق الرٹ جاری ہے،بتایاجارہا ہے کہ کشمیر کے چند اضلاع اور جموں کے کچھ اضلاع میں برفانی تودے گر سکتے ہیں۔
اتھارٹی نے ان علاقوں میں لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے،غور طلب ہے کہ وادی کشمیر میں گز شتہ شام سے بھاری برفباری ہورہی ہے جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے۔
برفباری سے درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جس سے سردی کی لہر تیز ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق آنے والے بارہ گھنٹوں میں مزید برفباری ہوگی۔یاد رہے کہ وادی کے سونہ مرگ علاقے میں رواں ماہ میں برفانی تودے گرنے سے دو مزدوروں کی موت ہوئی تھی جو ایک نجی کمپنی کے ساتھ ٹنل کی تعمیر میں کام کر رہے تھے۔یہ دونوں مزدور ضلع کشتواڑ کے رہنے والے تھے اور تودے کے نیچے دب گئے جس سے انکی موت ہوئی۔
اسی علاقے میں دوسرا تودا گرا تھا ،تاہم اس میں کوئہ جانی نقصان نہیں ہوا تھا، لیکن کچھ تعمیراتی ڈھانچے کا نقصان ہوا تھا۔وہیں ضلع بانڈی پورہ کے گریز کے ایک گاؤں میں بھی برفانی تودہ گرا تھا تاہم اس میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں:Fresh Snowfall In Several Areas Of Kashmir:کشمیر کے متعدد علاقوں میں تازہ برف باری