اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اتھ رؤٹ' کورونا مریضوں کے لیے ایک امید

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کی دوسری لہر اپنے عروج پر ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے یومیہ 2 ہزار سے زائد کیسز سامنے آرہے ہیں۔

'اتھ رؤٹ' کورونا مریضوں کے لیے ایک امید
'اتھ رؤٹ' کورونا مریضوں کے لیے ایک امید

By

Published : Apr 27, 2021, 5:01 PM IST

وادی کشمیر بالخصوص گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر 'اتھ رؤٹ' نامی ایک غیر سرکاری فلاحی ادارہ کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کے لیے آگے آیا ہے۔

'اتھ رؤٹ' کورونا مریضوں کے لیے ایک امید



ہسپتالوں میں مریضوں کا بوجھ کم کرنے کی خاطر یہ ادارہ نہ صرف گھر پر علاج پا رہے بلکہ کورونا وائرس مریضوں کے لیے آکسیجن کنسنٹریٹر اور آکسی میٹر فراہم کر رہا ہے بلکہ ان بیماریوں کے لیے بھی آکیسجن مشینوں کو دستیاب رکھ رہا ہے۔



وہیں اس غیر سرکاری ادارے کے منتظمین ایک خاص پہل کے تحت ان تیمار داروں کو مفت پی پی ای کٹس بھی فراہم کررہے ہیں جوکہ گھروں یا ہسپتالوں میں زیر علاج کووڈ مریضوں کی دیکھ ریکھ کررہے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ان افراد کو بھی پی پی ای کٹس دئیے جارہے ہیں جو کہ اس وبا سے مرنے والوں کی تدفین وغیرہ میں شرکت کررہے ہیں۔

ادارے میں کورونا وائرس مریضوں کے لیے آکسیجن کنسنٹریٹر سہولیات کی دستیابی سے نہ صرف تیماردار ادارے کے کام سے کافی مطمئن نظر آرہے ہیں بلکہ منتظمین کی ستائش بھی کررہے ہیں۔ تیمار داروں کا کہنا ہے ادارے کی جانب سے اٹھائے گئے اس عوام دوست اقدام سے کافی آسانی ہورہی ہے کیونکہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آکسیجن کنسٹریٹر دیگر جگہوں پر میسر نہیں ہوپارہے ہیں۔

ادھر اتھ رؤٹ کے مرکزی دفتر واقع نواکدل سرینگر میں کئی برس سے ڈائلسز یونٹ کی خدمات میسر ہونے سے بھی غریب مریضوں کو کافی راحت مل رہی ہے۔ روزانہ کہ بنیاد پر کئی متوسط اور غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے مریضوں کا ڈائلسز بھی یہاں مفت کیا جاتا ہے اور اب ادارہ گزشتہ دو برس سے کورونا مریضوں کی مدد کے لیے بھی پیش پیش ہے۔

واضح رہے کہ اس غیر سرکاری طبی ادارے نے گزشتہ برس 6 وینٹیلیٹرس بھی ایک مقامی ہسپتال کو عطیہ کے طور پیش کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details