اردو

urdu

ETV Bharat / state

Khelo India Winter Games Third Edition کھیلو انڈیا ونٹر گیمز میں کھلاڑی شرکت کیلئے پرُجوش - Icestocksports in khelo india

کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا انعقاد گلمرگ میں 10 فروری سے ہونے جارہا ہے۔ ان کھیلوں میں ملک بھر کے تقریباً 15 سو کھلاڑی حصہ لیں گے اور اس میں 9 کھیل مقابلے ہوں گے۔ کھیلو انڈیا وونٹر گیمز کا پہلا ایڈیشن سنہ 2020 میں مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں منعقد ہوا تھا۔Khelo India Winter Games Third Edition

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 8, 2023, 6:29 PM IST

athletes-ready-for-khelo-india-winter-games-third-edition-in-kashmir

سرینگر:کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا انعقاد گلمرگ میں 10 فروری سے ہونے جارہا ہے۔ایسے میں کھیلو انڈیا میں منعقد ہونے والے مختلف کھیل مقابلوں کے لیے کھلاڑی خود کو تیار کر رہے ہیں۔ پولو گراؤنڈ سرینگر میں آئس اسٹاک کے ٹریننگ کیمپ کئی دنوں سے جاری ہے۔

آئی اسٹاک کے انٹرنیشنل کوچ ارفان احمد کی نگرانی میں کھیلاڑی اپنی پریکٹس کررہے ہیں۔اس کیمپ میں نہ صرف جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،بلکہ ملک کی دیگر 14 ریاستوں اور یوٹیز سے آئے ہوئے کھلاڑی بھی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پریکٹس میں مشغول نظر آرہے ہیں۔

اس ٹرینگ کیمپ میں ایسے کئی کھلاڑی بھی شامل میں جنہوں نے اب تک کئی قومی اور بین الاقوامی سطح کے آئس اسٹاک کھیل مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔

حال ہی جموں وکشمیر کی آئس اسٹاک ٹیم نے گلمرگ میں منعقدہ نویں آئس اسٹاک نیشنل جمپئین شپ میں گولڈ مڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ ٹیم کی نظریں اب آنے والے کھیلو انڈیا کے مزید گولڈ میڈلز پر ہے۔ چیمپئن شپ میں جموں وکشمیر کے لڑکوں نے 20 میں سے 16 گولڈ میڈل اپنے نام کیے اور جموں و کشمیر نے پہلا مقام حاصل کیا جبکہ 19ریاستوں سے آئے ہوئے 3 سو سے زائد جونیئر اور سینئیر کھلاڑیوں نے اس چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔

کھیلو انڈیا کے مقابلوں کے لیے تیار ہو رہے آئس اسٹاک کے یہ کھلاڑی ٹریننگ اور دی جارہی دیگر سہولیات سے کافی خوش اور مطمیئن نظر آرہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے گولڈ اپنے نام ضرور کرے گے۔

مزید پڑھیں:کھیلو انڈیا گیمز: اسنو بائیکس مقابلہ

گزشتہ برسوں سے آئی آسٹاک گیم کافی مقبول ہورہی ہے۔ یہ موسم سرما کے ساتھ ساتھ گرما می بھی کھیلی جاسکتی ہے۔ایسے میں کھیلو انڈیا مقابلوں میں اس گیم میں زیادہ کھلاڑیو کی شرکت متوقع ہے۔ کوچ ارفان احمد بوٹا کہتے ہیں کہ۔حالیہ نویں اسٹاک نیشنل جمپئین شپ میں کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہر کر کے کئی گولڈ مڈل اپنے نام کیے ایسے میں کھلو انڈیا میں بھی ایسی ہی امید ہے۔

کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں میں ملک بھر کے تقریبا 15 سو کھلاڑی حصہ لیں گے اور اس میں 9 کھیل مقابلے ہوں گے۔کھیلو انڈیا کا پہلا ایڈیشن 2020 میں منعقد ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details