سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے اتوار کے روز کہا کہ میں کشمیری عوام کو بھروسہ دلانا چاہتا ہوں کہ کسی بے گناہ کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسند کشمیر کے پُرامن ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار ایل جی نے ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملی ٹینٹ اب خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخش رہے ہیں۔ No action against innocent people
ایل جی نے کہا کہ لوگ اس طرح کے واقعات کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ ایل جی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار مستعدی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ ایام کے دوران عسکریت پسندوں نے خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی نشانہ بنایا اور ان واقعات کی سبھی کو مذمت کرنی چاہیے۔ LG Manoj Sinha