دہلی:سپریم کورٹ نے دفعہ 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر طویل سماعت کے بعد آج اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں جسٹس ایس کے کول، سنجیو کھنہ، بی آر گوائی اور سوریہ کانت پر مشتمل پانچ رکنی بنچ نے 16 دنوں تک اس معاملے میں عرضیوں کی سماعت کی۔
عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ نے اس حوالے سے بتایا کہ سپریم کورٹ نے دفعہ 370 کی منسوخی کی عرضیوں پر 16 دنوں تک شنوائی کی۔ انہوں نے کہا اس دوران عدالت عظمی نے عرضی گزاروں اور سرکار کے موقف کو غور سے سنا۔
انہوں نے کہا کہ جو دلائل عرضی گزاروں کے وکلاء نے کورٹ کے سامنے رکھے اس حساب سے یہ کیس ہمیں لگ رہا ہے کہ یہ کیس ہم جیت گئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کو بھارت کے آئین نے جموں و کشمیر کے عوام کو دیا تھا اور آج یہ کیہ رہے کہ 70 سال کے بعد کہ اسے منسوخ کیا جائے گا۔