اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنرل کمانڈرنگ افسر کی ایل جی سے ملاقات - لیفٹیننٹ جنرل

فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائی کے جوشی نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گیریش چندر مرمو سے ملاقات کی۔

جنرل کمانڈرنگ افسر کی ایل جی سے ملاقات
جنرل کمانڈرنگ افسر کی ایل جی سے ملاقات

By

Published : Mar 13, 2020, 10:33 AM IST

اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نےمرمو سے ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں آگاہ کرایا۔

دفاعی ترجمان کے مطابق وائی کے جوشی نے راج بھون میں جی سی مرمو سے ملاقات کی اور اس دوران لائن آف کنٹرول، بین الاقوامی سرحد اور دیگر علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

وائی کے جوشی عسکریت پسندوں اور دراندازی کے خلاف کی جا رہی کاروائیوں کے بارے میں بھی بتایا کہ فوج کی جانب سے چوکسی جاری ہے اور ان کاروائی کے خلاف فوج تیار بیٹھی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر اور آرمی افسر نے جموں و کشمیر کی علاقائی سالمیت اور داخلی سلامتی کے تحفظ میں فوج کے کردار سے متعلق مختلف اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایل جی نے سرحدوں کے ساتھ مستقل نگرانی برقرار رکھنے اور جموں و کشمیر پولیس اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے ساتھ تعاون کو برابر رکھنے کو کہا۔

اس دوران جی سی مرمو نے سیکیورٹی فورسز کی ستائش بھی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details