کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان لیفٹنینٹ عمر فیاض کو شوپیاں ضلع میں عسکریت پسندوں نے تقریباً ساڑھے 3 برس قبل اغوا کرکے شہید کردیا تھا۔ 22 سالہ فیاض کو اس وقت جموں کے اکھنور میں 2 راجپوتانہ رائفل کے ساتھ پوسٹ کیا گیا تھا۔
9 مئی 2017 کو ، فیاض جنوبی کشمیر کے باٹا پورہ میں اپنے ماموں کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گئے تھے۔ رات 10 بجے انہیں عسکریت پسندوں نے اغوا کر کے ہلاک کردیا تھا۔ گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد ان کی لاش ملی تھی۔ عمر فیاض کی موت کی خبر سے علاقے کی عوام میں غم و غصہ پھوٹ پڑا تھا۔ بھارتی فوج نے لیفٹننٹ فیاض کی یاد میں اسی برس 'کمانڈنٹ موٹیویشن ایوارڈ' متعارف کرایا گیا تھا۔