سرینگر:بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے ہفتے کے روز وادیٔ کشمیر کے دو روزہ دورے پر سرینگر پہنچے۔ فوج کے ترجمان کے مطابق "جنرل پانڈے اپنے دورے کے دوران وادی کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور یہاں تعینات فوجی افسران کی جانب سے کی گئی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے تمام معلومات حاصل کریں گے۔ "Army Chief Visit Kashmir۔ ذرائع نے بتایا کہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران فوجی سربراہ سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ جنرل منوج پانڈے جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا بھی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیں گے جس دوران اُنہیں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق فوجی سربراہ اگلی چوکیوں پر جا کر وہاں پر بھی فوجی آفیسران کے ساتھ لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کریں گے۔فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا جس دوران اُنہیں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے ہفتے کو دو روزہ دورے پر سرینگر وارد ہوئے ۔اُن کے ہمراہ شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دیودی اور فوج کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ فوجی سربراہ نے شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا بچشم جائزہ لیا اور وہاں پر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی۔
فوجی سربراہ کو وہاں تعینات کمانڈروں نے موجودہ صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر در اندازی کے خلاف جاری آپریشنز کے متعلق جانکاری فراہم کی‘۔اُن کے مطابق میٹنگ کے دوران فوجی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔