جموں: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ غلام نبی آزاد ایک قدر آور لیڈر ہے اور اگر وہ اپنی پارٹی میں آنے کے خواہاں ہے تو یہ ہمارے لئے خوش قسمتی کی بات ہوگی۔ انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ کشمیری پنڈت ملازمین اور دیگر اقلیتوں کو فل پروف سیکورٹی فراہم کی جانی چاہئے۔Altaf Bukhari on Ghulam Nabi Azad
ان باتوں کا اظہار انہوں نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔الطاف بخاری نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں اور دیگر عام شہریوں کی ٹارگیٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کشمیری پنڈتوں کا قتل افسوسناک ہے اور یہ سسٹم کی ہی ناکامی نہیں بلکہ لوگوں کی بھی ناکامی ہے ۔اُن کے مطابق اگر ہم نے ان ہلاکتوں پر روک نہیں لگائی تو ہمارے لئے یہ شرمندگی سے کم نہیں ۔بخاری نے کہاکہ کشمیری پنڈٹوں کی سیکورٹی کے لئے جو بھی ممکن ہے وہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ سرکار پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر معقول سیکورٹی بندوبست کرئے۔ Altaf Bukhari on Kashmiri pandits