اردو

urdu

ETV Bharat / state

لال چوک سرینگر میں 'اپنی پارٹی' دفتر کا افتتاح - غلام حسن میر

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر غلام حسن میر نے پارٹی موقف کو دوہراتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اور عوام کے درمیان بڑھ رہی دوری کو کم کرنے کے لئے ریاستی درجہ کی بحالی ناگزیر ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Jun 29, 2020, 9:33 PM IST

بنڈ لال چوک سرینگر میں اپنی پارٹی دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے میر نے پارٹی کی پالیسیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ایک گھنٹہ کی نشست جس دوران سماجی دوری اور دیگر ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا، میں انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کا مقصد جموں وکشمیر کے سبھی خطوں اور ذیلی علاقوں کی عوام کو راحت فراہم کرنا ہے۔

اس نئے سیاسی پلیٹ فارم کو لانچ کرنے کے پیچھے الطاف بخاری کا یہ ویژن ہے کہ اُن تمام ہم خیال لوگوں پیلٹ فارم فراہم کرنا ہے جو اپنی ریاست کی دیانتداری و تندہی سے خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بڑی خوشی کا مقام ہے کہ ہم گاندھی نگر جموں میں دفتر کھولنے کے ایک ہفتہ بعد سرینگر میں اپنی پارٹی دفتر کا افتتاح کر رہے ہیں، اب اپنی پارٹی ورکروں کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں کیونکہ توقعات اور چیلنجز بہت ہیں تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ پارٹی کا سیاسی عزم اتنا مضبوط ہے کہ اُن سبھی چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں جو جموں و کشمیر کے لوگوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے۔

میر نے کہا: 'پانچ اگست کے بعد جموں وکشمیر کا سیاسی منظر نامہ بہت بدل چکا ہے، لوگ مایوسی کا شکار ہیں کیونکہ اُن کی اقتصادی صورتحال بری طرح متاثر ہوئی ہے، سیاسی غیر یقینیت کے بیچ کویڈ وباء نے عوام کی مشکلات میں کئی گناہ اضافہ کر دیا، اس لئے چیلنجز بہت زیادہ ہیں۔ جموں وکشمیر اپنی پارٹی کی کوشش ہوگی کہ اس خطے میں سماجی، اقتصادی اور سیاسی استحکام کی بحالی کے لئے اپنی انتھک کوششیں کریں'۔

انہوں نے مزید کہا: 'اپنی پارٹی کی اہم توجہ اپنے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کےلئے جموں و کشمیر بھر سے نمائندے ہونا اورترقی کے لئے سیاست ہے کیونکہ لوگوں کو ایک قابل اعتماد آواز کی کمی محسوس ہورہی ہے جو اُن کے مسائل کو اُجاگر کر کے ان کا ازالہ یقینی بنائے، انہیں یقین ہے کہ اپنی پارٹی اس سیاسی خلاء کو پورا کرکے عوام کی توقعات پر کھرا اُترے گی'۔

انہوں نے کہا: 'پارٹی سبھی خطوں اور ذیلی علاقوں میں پل تعمیر کرنے پر یقین رکھتی ہے اور لوگوں کے مابین باہمی تعاون کے لئے ہمیشہ جدوجہد کرے گی تاکہ ریاست جموں و کشمیر بھی ملکی سطح پر مجموعی تعمیر وترقی انڈیکس میں بلندیوں کو چھوئے'۔

اس موقع پر ظفر اقبال منہاس، رفیع احمد میر، عثمان مجید، محمد اشرف میر، عبدالمجید پڈرو، راجہ منظور ،نور محمد شیخ، غلام محمد بھوان، عبدالرحیم راتھر، جاوید بیگ، شعیب لون، منتظر محی الدین، ڈاکٹر میر سمیع اللہ، جگمہون سنگھ رینہ، عرفان نقیب، شوکت غیور، فاروق اندرابی، ایڈووکیٹ میر جاوید، مشتاق احمد، عبدالرشید بھٹ، عبدالرشید میر، لطیف احمد خان، شوکت میر، نذیر احمد وانی، محمد اشرف ڈار، اعجاز احمد راتھر، جیلانی کمار، اوزیر رونگا، غلام محمد میر، مشتاق احمد گنائی، امتیاز احمد راتھر، مظفر احمد ریشی اور عاشق حسین ڈار نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details