اردو

urdu

ETV Bharat / state

Apni Party Foundation Day: اپنی پارٹی اسمبلی الیکشن کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے، سید الطاف بخاری - altaf bukhari on jk elections

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے کہا کہ جمہوریت میں حق ہوتا ہے کہ لوگ اپنی سرکار کا انتخاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو یہ حق ملنا چاہیے اور یہاں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے چاہیے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 8, 2023, 5:29 PM IST

سرینگر:جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ ان کی جماعت اسمبلی انتخابات کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے کہ کب مزکری سرکار جموں و کشمیر میں الیکشن منعقد کرنے کا اعلان کرے گی۔

اپنی پارٹی اسمبلی الیکشن کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، سید الطاف بخاری
الطاف بخاری نے کہا کہ جب انہوں نے آٹھ مارچ سنہ 2020 میں نئی سیاسی جماعت تشکیل دی تھی اس وقت کشمیر کی دیگر سیاسی جماعتوں نے ان کو نشانہ بنا کر تنقید کی تھی لیکن آج وہ سیاسی جماعتیں وہی مطالبات کر رہے ہیں جو ان کا مطالبہ ہے یعنی ریاستی درجہ کی بحالی اور اسمبلی انتخابات کا انعقاد۔قابل ذکر ہے کہ مارچ سنہ 2020 کو الطاف بخاری نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر جموں وکشمیر اپنی پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔ اُس وقت دیگر سیاسی جماعتوں بالخصوص نیشنل کانفرنس کے لیڈران بشمول فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نظر بند تھے۔ ان لیڈران کو دفعہ 370کی منسوخی سے ایک روز قبل نظر بند کیا گیا تھا۔الطاف بخاری کی جماعت میں بیشتر لیڈران وہی تھے جو پی ڈی پی کو الوداع کہہ کر اس پارٹی کا حصہ بنے۔الطاف بخاری بھی پی ڈی پی کے رکن اور بی جے پی، پی ڈی پی مخلوط سرکار میں وزیر تعلیم تھے۔اپنی پارٹی کو نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی بی جے پی کا بی ٹیم قرار دے رہے ہیں۔ آج اس پارٹی نے سرینگر کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع میں تیسرا یوم تاسیس منایا۔الطاف بخاری نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ کو نشانہ بناکر کہا کہ بیروکریسی عوام کش فیصلے لے رہی ہے جس کے لیے ایل جی منوج سنہا کو سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا۔

مزید پڑھیں:Assembly Elections In JK: سی آر پی ایف انتخابات اور امرناتھ یاترا کیلئے مستعد، آئی جی سی آر پی ایف

الطاف بخاری نے کہا کہ جموں کشمیر سروس سلیکشن بوڈ نے نجی کمپنی "اپ ٹک" کو سرکار نوکریوں کے امتحانات کے لئے پرچے نکلنے کا کام سونپ کر بڑی غلطی کی ہے کیونکہ اس کمپنی کے خلاف پہلے ہی کئی الزامات ہے اور کچھ ریاستوں نے اس کمپنی کو بلیک لسٹ بھی کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی اپ ٹک کمپنی کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور انتظامیہ کے اس فیصلے کی شدید تنقید کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details