اردو

urdu

ETV Bharat / state

Stabbing Incidents سرینگر میں چھرا گھونپنے کا ایک اور واقعہ - سری نگر میں جرائم

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں چھرا گھونپنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ Stabbing Incidents

Stabbing Incidents
Stabbing Incidents

By

Published : Jun 15, 2023, 9:27 AM IST

سرینگر(جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ روز چھرا گھونپنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ سرینگر پولیس نے اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے اطلاع دی کہ "دانش مال ولد علی محمد ملہ ساکن مہجور نگر کو رام باغ علاقہ میں عادل امین نامی ایک شخص کو چھرا گھونپنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے‘‘۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ"حملے کی وجہ پھلوں کے کاروبار میں تنازعات اور کاروباری دشمنی بتائی گئی ہے۔ صدر پولیس اسٹیشن میں معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 51/2023 درج کیا گیا ہے۔ معاملہ تعزیرات ہند کی دفعہ 323 (رضاکارانہ طور پر تکلیف پہنچانے)، 341(روک تھام)، اور 307 (قتل کی کوشش) کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: مبینہ طور پر نذر آتش کی گئی خاتون کی موت

واضح رہے کہ سرینگر شہر میں چھرا گھونپنے کا یہ پہلا معاملہ نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی امسال سری نگر شہر کے چھتہ بل علاقے میں ایک خاتون نے اپنے منگیتر کو بحث کے بعد چھرا گھونپا تھا وہیں اس کے بعد شہر کے ٹینگ پورہ علاقے میں ایک لڑکے نے ایک بزرگ شہری کو چھرا مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ دونوں معاملوں میں ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی گئی ہے اور اس وقت معاملے عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں بھی آئے دن جرائم کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مبینہ طور پر ایک خاتون کو زندہ جلا کر قتل کردیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details