اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: گرامین بینک میں ایک بار پھر لوٹ - گرامین بینک میں ایک بار پھر لوٹ

رواں ماہ کی 12 تاریخ کو بھی نامعلوم بندوق بردار نے بینک کی تنگمرگ (برامُلا) شاخ سے 2.25 لاکھ روپے لوٹ لیے تھے۔

grameen bank looted in Kashmir
grameen bank looted in Kashmir

By

Published : Mar 16, 2021, 3:24 PM IST

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے پنزنارہ علاقے میں واقع گرامین بینک میں نامعلوم نقاب پوش بندوق برداروں نے 3 لاکھ 50 ہزار روپے لوٹ لیے۔

پولیس کے مطابق 'پنزناره بس اسٹاپ کے نزدیک واقع گرامين بینک میں آج نقاب پوش بندوق بردار تین لاکھ 50 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے'۔

وہیں ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا 'چوری میں تین افراد ملوث تھے۔ پولیس اہلکار موقع واردات پر پہنچ چکے ہیں اور تحقیقات جاری ہے۔ بینک ملازمین سے پوچھ تاچھ کے بعد ہی مزید تفصیلات منظرعام پر لائی جائے گی'۔

یہ بھی پڑھیے
پاکستانی ایئرلائنز سے مشابہت رکھتا غبارہ جموں سے برآمد

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی گرامین بینک میں چوری ہو چکی ہے۔ رواں ماہ کی 12 تاریخ کو بھی نامعلوم بندوق بردار نے بینک کی تنگمرگ (برامُلا) شاخ سے 2.25 لاکھ روپے لوٹ لیے تھے۔ واردات کو انجام دیتے وقت بندوق بردار نے ہوا میں چند گولیاں بھی چلائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details