سرینگر: تعلیمی انجمن نصرۃ الاسلام سرینگر کے زیر اہتمام آج حج تربیت کے حوالے سے یک روزہ پروگرام انجمن کے مرکزی ہال میں منعقد ہوا جس میں مرد اور خواتین عازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہیں امسال حج بیت اللہ کی زیارت کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ تربیتی پروگرام کے فرائض نامور عالم دین مفتی نذیر احمد القاسمی شیخ الحدیث دارلعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ نے انجام دیئے اور اپنے مفصل خطاب میں موصوف نے حج و عمرہ کی فضیلت،مناسک حج، مسائل اور دیگر تفصیلات کے علاوہ دوران اجلاس عازمین کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔
اس موقعہ پر انجمن کی طرف سے عازمین کی خدمت میں فضیلت حج و عمرہ نامی کتابچہ بھی پیش کیا گیا۔اس تربیتی پروگرام میں آڈیو ویڈیو پریزیڈنٹیشن کے ذریعہ بھی عازمین تک معلومات پہنچائی گئیں۔
آخر میں مفتی مفتی نذیر احمد القاسمی نے عازمین کو اس مبارک سفر کیلئے تہنیت اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے اہلیان کشمیر خاص طور پر انجمن کے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق جو حکام کی جانب سے گزشتہ چار سال سے مسلسل نظر بند رکھے گئے ہیں اور جس کی وجہ سے موصوف کی جملہ منصبی سرگرمیاں معطل ہیں کی رہائی کیلئے حرمین شریفین میں خصوصی دعاؤں کی درخواست کی۔
Haj Training Programe تعلیمی انجمن نصرۃ الاسلام نے یک روزہ حج تربیتی پروگرام منعقد کیا - Haj Training Programe 2023
عالم دین مفتی نذیر احمد القاسمی نے آج سرینگر میں انجمن نصرۃ الاسلام سرینگر کے زیر اہتمام حج تربیتی پروگرام میں عازمین کو حج و عمرہ کی فضیلت،مناسک حج، مسائل اور دیگر تفصیلات کے بارے میں آگاہی کی۔
مزید پڑھیں:Haj 2023 جموں وکشمر کے عازمین حج کی روانگی کیلئے تمام انتظامات مکمل، حج ایگزیکٹیو آفیسر
اس تربیتی پروگرام میں انجمن کے جنرل سیکریٹری خورشید احمد، اورینٹل کالج کے پرنسپل مفتی غلام رسول سامون، انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے جنرل سیکریٹری خواجہ الطاف احمد بٹ، نصرۃ الاسلام کے مدیر اعلیٰ جناب مولانا ایم ایس رحمن شمس کے علاوہ اساتذہ اورعملہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھیں۔ امسال حج بیت اللہ کے لیے بھارت کے ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج انجام دینے جارہے ہیں، جن میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے 11 ہزار 800 عازمین بھی شامل ہیں۔