اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anjuman-e-Urdu Sahafat Kashmir Election: انجمن اردو صحافت کے عہدیداروں کا انتخاب - Anjuman-e-Urdu Sahafat Kashmir

جموں و کشمیر کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم انجمن اردو صحافت کے عہدیداروں کا جمہوری طرز پر انتخاب ہوا جس میں ریاض ملک صدر اور بلال فرقان کو جنرل سکریٹری کے عہدے پر منتخب کیا گیا Election of officials of Anjuman-e-Urdu Sahafat۔

Anjuman Urdu Sahafat
Anjuman Urdu Sahafat

By

Published : Mar 14, 2022, 4:27 PM IST

جموں و کشمیر کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم انجمن اردو صحافت کے تنظیمی انتخابات کا اہتمام کیا گیا جس میں جمہوری طرز پر وادی کشمیر، جموں، خطہ پیر پنچال، چناب اور لداخ کے صحافیوں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا Anjuman-e-Urdu Sahafat Kashmir Election۔

ویڈیو دیکھیے۔
الیکشن سینئر صحافی ریاض مسرور، ہارون رشید کی نگرانی میں منعقد ہوا جب کہ سینئر صحافی منوہر لال گامی، شبیر ملک، محمد تسکین اور امتیاز خان الیکشن کمیشن کا حصہ تھے۔
انتخابات کا عمل صبح دس بجے سے لیکر دوپہر دو بجے تک جاری رہا جب کہ ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار آن لائن مقرر کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ انجمن اردو صحافت کے سابق صدر ریاض ملک دوبارہ صدر منتخب ہوئے جب کہ انجمن کشمیر کے سابق صوبائی صدر بلال فرقانی جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:


ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے نئے عہدیدان کا کہنا تھا کہ وہ اردو صحافت اور بالخصوص اردو صحافیوں کی بہتری اور بھلائی کے لئے کام کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details