اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mirwaiz Molvi Farooq Death Anniversary: انجمن نصرة الاسلام کا میرواعظ مولوی محمد فاروق کو خراج - مولوی محمد فاروق کی برسی

سابق میرواعظ کشمیر مولوی محمد فاروق کی 32ویں برسی Mirwaiz Molvi Farooq Death Anniversary کے موقع پر انجمن نصرت الاسلام نے ان کی سیاسی، تعلیمی و سماجی خدمات کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انجمن نصرة الاسلام کا میرواعظ مولوی محمد فاروق کو خراج
انجمن نصرة الاسلام کا میرواعظ مولوی محمد فاروق کو خراج

By

Published : May 21, 2022, 1:39 PM IST

انجمن نصرۃ الاسلام نے انجمن کے بانی رہنما مرحوم میرواعظ مولوی محمد فاروق کی برسی Anjuman e Nusrat ul Islam on Molvi Farooq Death Anniversary کے موقع پر ان کے تئیں اپنا خراج پیش کرتے ہوئے کہا: ’’نصرة الاسلام کے تحت چلنے والے جملہ تعلیمی اداروں کی فلاح و بہبود اور انہیں جدید تعلیمی تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرانے میں جو گراں قدر رول مرحوم نے ادا کیا اور اپنی غیر معمولی اور تاریخ ساز دینی، تعلیمی، تصنیفی اور اصلاحی کوششوں کے ذریعے ملت اسلامیہ کے اندر فروغ علم کا جذبہ پیدا کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔‘‘

انجمن نصرۃ الاسلام نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’مرحوم رہنما نے قوم و ملت کے تئیں خاص طور پر ملت کی بیٹیوں کو تعلیم کے نور سے آراستہ کرانے کیلئے جس سنجیدگی اور یکسوئی کے ساتھ اقدامات اٹھائے، انجمن انکی ژرف نگاہی کو سلام پیش کرتا ہے جن کا یہ بار بار کہنا تھا کہ مسلمان طلباء کے ایک ہاتھ میں قرآن مجید اور دوسرے ہاتھ میں سائنس کی جدید ترین کتاب ہونی چاہئے تاکہ وہ جدید چیلنجوں اور حالات کا مقابلہ کرسکیں اور یہ کہ تعلیم کے حصول سے ہی ملت کے تمام امراض اور مسائل کا حل Mirwaiz Molvi Farooq 32nd Death Anniversary نکالا جاسکتا ہے۔‘‘

انجمن نے بیان میں مزید کہا کہ موجودہ صدر انجمن میرواعظ مولوی عمر فاروق اور انجمن کی پوری ٹیم اس بات کیلئے پر عزم اور کوشاں ہیں کہ وہ انجمن کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کو ہر طرح سے معیاری بنانے کے ساتھ ساتھ انجمن کے روشن مستقبل کے تئیں مرحوم رہنما کے خوابوں کو شرمندئہ تعبیر Mirwaiz Molvi Farooq Death Anniversaryکرانے کیلئے وعدہ بند ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ علیحدگی پسند رہنما مولوی عمر فاروق کے والد مرحوم میرواعظ کشمیر مولوی محمد فاروق کو21مئی 1990 کو نامعلوم بندوق برداروں نے ہلاک کر دیا تھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details