اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 پہلگام میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ - jammu kashmir news

جموں و کشمیر میں جاری سالانہ امرناتھ یاترا کے لئے سکیورٹی فورسز کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ Amarnath Yatra 2023

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jul 12, 2023, 3:48 PM IST

سری نگر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال نے بدھ کے روز کہا کہ سالانہ امر ناتھ یاترا کو بحسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر بی ایس ایف جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال نے جنوبی کشمیر کے پنجہ ترنی میں تعینات بی ایس ایف جوانوں کے ساتھ گفت وشنید کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی اگروال 10 جولائی کو سری نگر پہنچے اور بی ایس ایف کشمیر فرنٹیر کے انسپکٹر جنرل اشوک یادو نے ان کا استقبال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی بی ایس ایف نے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی جس کے دوران سالانہ امر ناتھ جی یاترا کے حوالے سے بی ایس ایف کی تعیناتی کے بارے میں انہیں جانکاری فراہم کی گئی۔ ان کے مطابق ڈی جی بی ایس ایف آئی جی کے ہمراہ پہلگام گئے اور امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں بی ایس ایف کی تعیناتی کا بچشم جائزہ لیا۔ موصوف ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی نے سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی ۔

ان کے مطابق ڈی جی بی ایس ایف نے پہلگام میں رات بھر قیام کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے دن ڈی جی بی ایس ایف نے پنجہ ترنی کا دورہ کیا اور وہاں پر یاتریوں کو دی جارہی سہولیات کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔ ترجمان نے بتایا کہ بدھ کے روز بی ایس ایف ڈائریکٹر جنرل پوترا گھپا کے لئے روانہ ہوئے ۔ پوترا گھپا تک جگہ جگہ بی ایس ایف کی تعیناتی کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل نے از خود جائزہ لیا اور مختلف مقامات پر بی ایس ایف افسران کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ سخت موسمی صورتحال کے باوجود بھی بی ایس ایف جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:قریب آٹھ ہزار یاتریوں پر مشتمل 10واں گروپ جموں سے روانہ

انہوں نے مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان آپسی تال میل کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے کہاکہ یاتریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ بتادیں کہ یکم جولائی سے شروع ہوئی امر ناتھ یاترا میں ابتک ایک لاکھ 40ہزار یاتریوں نے پوترا گھپا کے درشن کئے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details