محبوبہ مفتی نے کہا کہ ملک میں ایسے نئے غیر آئینی قوانین بنائے جا رہے ہیں جن سے ہٹلر کی حکومت بھی شرمسار ہو رہی ہوگی موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو 'یوم آئین' کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
'نئے غیر آئینی قوانین سے ہٹلر کی حکومت بھی شرمسار' - غیر آئینی قوانین
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ 'حکومت ہند ملک کے آئین کو بی جے پی کے ایجنڈے میں تبدیل کر کے 'یوم آئین' منا رہی ہے جس پر میں حیران ہوں'۔
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی
بتادیں کہ ملک میں 26 نومبر کو 'یوم آئین' منایا جاتا ہے۔ سال 1949 میں اسی روز قانون ساز اسمبلی نے باضابطہ طور آئین کو منظور کیا تھا جس کو بعد ازاں 26 جنوری 1950 سے نافذ کیا گیا تھا۔
بھارت میں 'یوم آئین' کو سال 2015 میں پہلی بار این ڈی اے کے دور حکومت میں منایا گیا اس کو 'قومی قانون دن' کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔