اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra resumes: امرناتھ جی یاتر ایک روز بعد بحال

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یاترا کے لئے منگل کی صبح پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے یاتریوں کو گُھپا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔Amarnath Yatra resumes

شری امرناتھ جی یاتر ایک روز بعد بحال
شری امرناتھ جی یاتر ایک روز بعد بحال

By

Published : Aug 2, 2022, 1:55 PM IST

سرینگر:ایک دن کے لئے عارضی طور بند رہنے کے بعد امرناتھ یاترا منگل کی صبح پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے بحال ہوگئی۔ بتادیں کہ یاترا ناساز موسمی حالات کے باعث پیر کے روز معطل کر دی گئی تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یاترا کے لئے منگل کی صبح دونوں پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے یاتریوں کو گُھپا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 633 یاتری جن میں 105 خواتین، 5 سادھو اور 5 بچے شامل تھے، بالتل کیمپ سے گُھپا کی طرف روانہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بالتل بیس کیمپ سے198 یاتریوں کو جہاز کے ذریعے گُھپا پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح پہلگام بیس کیمپ سے بھی یاتری گُھپا کے درشن کے لئے روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ 30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک قریب تین لاکھ یاتریوں نے گُھپا کا درشن کیا ہے۔ 43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : Amarnath Yatra 2022 : خراب موسم کے باعث امرناتھ یاترا ایک بار پھر معطل

ABOUT THE AUTHOR

...view details