سرینگر:امسال حج بیت اللہ کے لیے بھارت کے ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج انجام دینے جارہے ہیں، جن میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے 11 ہزار 800 عازمین بھی شامل ہیں۔ ایسے میں حج 2023 کے لیے عازمین حج کی روانگی اور واپسی کے فلائٹ شیڈول بھی ترتیت دیا گیا ہے، جس کے مطابق جموں وکشمیر کو چھوڑ کر باقی ریاستوں اور یوٹیز میں رواں ماہ کہ 21 تاریخ سے عازمین کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ جبکہ جموں وکشمیر کے عازمین کی روانگی کا سلسلہ 7 جون سے شروع ہو رہا ہے۔ روانگی شیڈول ' جموں وکشمیر حج کمیٹی کی جانب سے عازمین کے لیے کئے جارہے ہیں انتظامات اور دیگر امور سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے جموں وکشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر عبدالسلام سے خصوصی گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر یوٹی میں سے امسال تقریباً 11 سو 800 عازمین سفر محمود پر جارہے ہیں تاہم توقع کی جارہی ہے کہ کوٹے میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ امسال ایک سو سے زائد خواتین ایسی ہیں جوکہ حج کا فریضہ محرم کے بغیر ہی انجام دے رہی ہیں اور ان میں جموں ،کشمیر اور لداخ تینوں خطوں کی خواتین عازم شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ خواتین کے لیے سبھی انتظامات علحیدہ کیے گئے ہیں۔فلائٹ شیڈول سے لیکر مدینہ منورہ اور جدہ میں قیام وطعام کے انتظامات الگ طریقے سے عمل میں لائے گیے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ "گو ائیر لائن" سے معاہدے ختم ہونے اور پھر نئی ائیر لائن یعنی "اسپائز جٹ" سے نئے سرے سے معاہدہ کی وجہ سے امسال جموں وکشمیر کے عازمین باقی ریاستوں اور یوٹیز کے مقابلے میں دو ہفتے کی تاخیر سے سفر محمود پر جارہے ہیں۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال حج مہنگا ہونے پر بات کرتے ہوئے حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 10 ہزار عازمین کو اضافی رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے ۔البتہ یہ پہلے مرتبہ ہورہا ہے کہ عازمین کو وہاں اپنے خرچے کے لیے سعودی ریال کا انتظام از خود کرنا ہے، جوکہ اس سے قبل جموں وکشمیر حج کمیٹی فراہم کیا کرتی تھی ۔تاہم اس تعلق سے جموں وکشمیر بینک اور ایس بی آئی بینک نے عازمین کے لیے روپے کے متبادل سعودی ریال فراہم کرنے کے لیے مخصوص کاونٹرز قائم کئے ہیں تاکہ عازمین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
واضح رہے جموں وکشمیر حج کمیٹی نے امسال حج کے لیے عازمین کو سعودی ریال فرام کرنے کے عمل کو ختم کر دیا ہے۔ ایسے میں حج پر جانے والے عازمین کو وہاں روزانہ کے خرچے کی خاطر استعمال ہونے والے مطلوبہ سعودی ریال کا بندوبست روانگی سے قبل از خود کرنا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آگر جموں وکشمیر حج کمیٹی کی چئیرپرسن سفینہ بیگ نے مرکزی اقلیتی امور کی وزارت اور حج کمیٹی آف انڈیا کو خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر کے عازمین کو ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز سے زیادہ پیسے جمع کرنے کو کہا گیا ہے، تاہم حج کمیٹی کو ابھی تک مذکورہ خط کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔
Haj 2023 جموں وکشمر کے عازمین حج کی روانگی کیلئے تمام انتظامات مکمل، حج ایگزیکٹیو آفیسر - ای ٹی وی بھارت نیوز
جموں وکشمیر سے امسال تقریباً 11 ہزار 800 عازمین سفر محمود پر جارہے ہیں تاہم کوٹے میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر عبدالسلام نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔
مزید پڑھیں:Haj 2023 گزشتہ سال کے مقابلے امسال حج سستا ہوگا، جموں و کشمیر حج کمیٹی
ڈاکٹر عبدالسلام نے کہا جموں وکشمیر اور لداخ یوٹی کے عازمین کے لیے حج ہاؤس میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ جموں ،لداخ اور کشمیر کے دور افتادہ حجام کرام کے قیام و طعام اور دیگر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔وہیں حج ہاؤس سے سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے لے جانے کے لیے ایس آر ٹی کی اے سی اور آرام دہ بسوں کا بھی انتظامات عمل میں لیا گیا۔ قابل ذکر جموں وکشمیر کے حجاج کرام کی جدہ شریف روانگی کا سلسلہ 7 جون سے شروع ہوکر 22جون 2023 تک جاری رہے گا اور فریضہ حج ادا کرنے کے بعد یوٹی کے عازمین کی مدینہ منورہ سے گھر واپسی کا سلسلہ 13 جولائی سے 2 اگست 2023 تک جاری رہے گا۔